ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدمِ برداشت کے خلاف ایک آوازمیں کھڑے ہونے کی ضرورت، کیرالہ میں قبائلی نوجوان کے قتل کی راہل گاندھی نے مذمت کی

عدمِ برداشت کے خلاف ایک آوازمیں کھڑے ہونے کی ضرورت، کیرالہ میں قبائلی نوجوان کے قتل کی راہل گاندھی نے مذمت کی

Sun, 25 Feb 2018 12:04:18    S.O. News Service

نئی دہلی24فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ایک کلو چاول چوری کرنے کے لیے کیرالا میں قبائلی شخص کاقتل کردیاگیا۔واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ میں کیرالہ میں ایک قبائلی کے ساتھ ہوئے وحشیانہ اور بھیانک لنچنگ کے واقعہ سے ساکت ہوں۔کیرل میں دو دن پہلے ہوئے ایک قبائلی کے قتل پر اپنے رد عمل دیتے ہوئے راہل گاندھی نے عدم برداشت کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ میں کیرالہ میں ایک قبائلی کے ساتھ ہوئے وحشیانہ اور بھیانک لنچنگ کے واقعہ جوکیمرے میں قیدہواہے، سے ساکت ہوں۔ہمیں اپنے معاشرے میں پھیل رہے عدمِ برداشت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور ایک آوازمیں سخت تشدد کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ جمعرات کو کیرل کے پلککڑ ضلع سے ایک قبائلی مرد کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ہمیں اپنے معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدمِ برداشت کے خلاف کھڑے ہونا اور بے جا تشدد کی مذمت کرنے کے لیے ایک آواز میں بات کرناضروری ہے۔سب سے پڑھے لکھے والے لوگوں والی ریاست کیرالہ میں اس شخص کوکسی نے بچایا تو نہیں لیکن وہاں سیلفی ضرورلی۔


Share: